مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی تحصیل غازی آباد میں آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کا علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ فوجی آپریشن کے دوران کپواڑہ میں فائرنگ سے 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی تحصیل غازی آباد میں آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1881100
آپ کا تبصرہ